حوثی باغیوں کی شیلنگ سے ایک سعودی فوجی جاں بحق

حوثی باغیوں کی شیلنگ سے ایک سعودی فوجی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (اے پی پی) یمنی باغیوں کی سعودی سرحدی علاقے پرشیلنگ سے ایک سعودی فوجی جاں بحق اور3 شہری زخمی ہو گئے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ زخمی ہونے والے تین شہریوں میں دو سعودی اور ایک بنگلہ دیشی کارکن شامل ہیں۔سعودی حکام کے مطابق سرحدی علاقے جازان پر یہ شیلنگ یمن کے حوثی باغیوں نے کی تھی۔واضح رہے کہ سعودی اور یمنی مسلح تنازعے کے دوران ہونے والی شیلنگ سے سرحدی علاقوں میں ایک سو سے زائد سعودی شہری اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب یمن میں جاری جنگی حالات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -