ڈنمارک میں ایک مسجد نذر آتش کرنے کے واقعے کی حمایت پر مبنی سوشل میڈیا پر بیان دینے والی خاتون کو جرمانے کے طور پر 3 ہزار کرون یعنی 400 یورو کی سزا
کوپن ہیگن (اے پی پی) ڈنمارک میں ایک مسجد نذر آتش کرنے کے واقعے کی حمایت پر مبنی سوشل میڈیا پر بیان دینے والی خاتون کو جرمانے کے طور پر 3 ہزار کرون یعنی 400 یورو کی سزا دی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ اس خاتون کو ملکی قوانین کی رو سے عوام کے درمیان نفاق پیدا کرنے کے جرم میں یہ سزا دی گئی ہے۔ سزا پانے والی خاتون نے ایک مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران اس واقعے کے بارے میں کہا کہ یہ میری احمقانہ حرکت تھی جس پر مجھے شرمندگی ہے۔ یاد رہے کہ کوپن ہیگن میں گزشتہ سال ایک مسجد کو نذر آتش کرنے کی کوشش میں سوشل میڈیا پر پٹرول جمع کرنے کی مہم کا آغاز کیا گیا تھا ۔
جس کی حمایت میں متعلقہ خاتون نے بھی اپنے تعاون کی پیش کش کی تھی اور لکھا تھا کہ "اس مہم میں ایک لیٹر پٹرول دینا میرا بھی فرض بنتا ہے"۔