اقوام عالم کے منہ کو آج تالے لگے ہوئے ہیں،راشد بشیر سیال

اقوام عالم کے منہ کو آج تالے لگے ہوئے ہیں،راشد بشیر سیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ (بیورورپورٹ ) پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کیپ ٹاؤن کے صدر اور مسلم لیگ ن کے رہنماراشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ مودی آر ایس ایس کا تربیت یافتہ دہشت گرد،پاکستان کی طرف اٹھنے والی میلی آ نکھ نکال دیں گے، ہندوستان نہتے کشمیریوں پر جتنا چاہے ظلم کر لے لیکن وہ ان سے آزادی کا پیدائشی حق کبھی نہیں چھین سکتا ، نہتے کشمیریوں پر بھارتی قابض افواج کے بد ترین ظلم و ستم پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے ،راشد بشیر سیال نے کہا کہ اقوام عالم کے منہ کو آج تالے لگے ہوئے ہیں انہیں توفیق نہیں ہوئی کہ کشمیری عوام کے حق کیلئے بات کرتے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے انڈونیشیا میں مشرقی تیمور کے مسئلے کو لسانی بنیادوں پر حل کروایا ، سوڈان اور بوسنیا کے مسائل بھی حل کرائے لیکن فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے اقوام عالم کی خاموشی بدترین زیادتی اور سراسر نا انصافی ہے۔مودی جب گجرات کا وزیر اعلی تھا تو اس نے 3 ہزار سے زائد مسلمانوں اور ان کے گھروں کو جلایا، ہندوستان جانتا ہے اورمودی کو سرسے پاؤں تک پورا احساس ہے کہ اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستان کی بہادر افواج ملک اور قوم وہ آنکھیں نکال کر پاؤں تلے روندھ دے گی۔آرایس ایس کی تربیت کے باوجود مودی اس طرح کی غلطی نہیں کر سکتا۔

مزید :

عالمی منظر -