جنوبی افریقہ :صدر کاطالبعلموں کے پر تشدد مظاہروں پر گہری تشویش کا اظہار

جنوبی افریقہ :صدر کاطالبعلموں کے پر تشدد مظاہروں پر گہری تشویش کا اظہار

  

جوہانسبرگ (فہیم شبیر سے) جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے متعدد یونیورسٹیوں میں فیسوں میں اضافہ کے خلاف جاری طالبعلموں کے پر تشدد مظاہروں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر جیکب زوما نے طلباء سے ملکی سطح پر صبر اور برداشت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ انہیں احتجاج کا حق حاصل ہے تاہم احتجاج قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے کیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں بلا معاوضہ تعلیم کی فراہمی کا مطالبہ کرنے والے ہزاروں طالبعلموں کی گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کئی یونیورسٹیوں میں پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ گزشتہ روز گراہمز ٹاون کی رہوڈزیونیورسٹی میں مشتعل مظاہرین پر قابو پانے کے لیے پولیس نے ربڑ کی گولیاں بھی فائر کی تھیں۔جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -