افغانستان کی مالی اعانت کے لیے دو روزہ کانفرنس 4 اکتوبر کو برسلز میں شروع ہو گی

افغانستان کی مالی اعانت کے لیے دو روزہ کانفرنس 4 اکتوبر کو برسلز میں شروع ہو ...

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے ہونے والی ایک بین الااقوامی کانفرنس میں متوقع طور پر افغانستان کے لیے تین ارب ڈالر کی سالانہ امداد کا وعدہ کیا جاسکتا ہے تاہم اس رقم کی فراہمی کا انحصار اصلاحات اور انسداد بد عنوانی کے اقدامات پر ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ بات افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے واشنگٹن فورم میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت افغانستان کے لیے 2020 تک امریکی اعانت کو موجودہ سطح یا اس کے قریب قریب برقرار رکھنے کے لیے کانگرس سے رجوع کرے گی۔یورپی یونین اور افغانستان، برسلز میں چار اور پانچ اکتوبر کو ڈونرز کانفرنس کی میزبانی کریں گے جس میں معاونت کرنے والے ملکوں اور اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔اس کانفرنس کامقصد افغانستان میں پائیدار ترقی کے لیے اصلاحات کی حمایت کا حصول ہے۔اس کانفرنس میں 70 ملکوں اور30 بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -