جنوبی کشمیر میں بھارتی فورسز سی آر پی ایف کی کریک ڈاؤن پارٹی پر گھات لگا کر فائرنگ
سری نگر(کے پی آئی)عسکری تنظیم تحریک المجاہدین نے دعوی کیا ہے کہ جنوبی کشمیر کے بہی کولگام میں بھارتی فورسز سی آر پی ایف کی کریک ڈاؤن پارٹیوں پر گھات لگا کر فائرنگ میں کئی اہلکار زخمی ہو گئے اور بکتر بند کو آگ لگ گئی۔اس حملے کی ذمہ داری مقبوضہ کشمیر کی جہادی تنظیم تحریک المجاہدین نے قبول کر لی۔ تنظیم کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ گھات لگا کر تحریک المجاہدین سے وابستہ سکارڈنے گشتی پارٹی پر اچانک حملہ کیا۔ جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی اہلکار نشانہ بنے۔قاتل فورس کے ساتھ کشمیر پولیس کے اہلکار بھی تھے۔جو مجبوری میں نوکری کر رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ نہتے عوام کے قتل عام ، ماردھاڑ، پکڑ دھکڑ ، نوجوانوں کے اغواء برائے تاوان اور تشدد میں ملوث جے کے پی ، آرمڈ پولیس، آئی آر پی ،ٹاسک فورس، ایس پی اوز اہلکاروں کو مسلسل خبردار کیا جا رہا ہے ۔ جو اہلکار اپنی عوام کش سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔وہ عوام کے سخت عتاب سے بچ نہیں سکیں گے۔