امریکی ریاست میں فائرنگ 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی

امریکی ریاست میں فائرنگ 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ریاست منیسوٹا میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نکومس جھیل کے قریب ایک ایپارٹمنٹ میں پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک مرد اور 2 نوجوان لڑکیاں ہلاک ہو گئیں۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حملہ آور کو تلاش کر رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -