پیرس موسمیاتی معاہدے کی توثیق اگلے ہفتے کے دوران کر دی جائے گی، یورپی یونین

پیرس موسمیاتی معاہدے کی توثیق اگلے ہفتے کے دوران کر دی جائے گی، یورپی یونین

  

برسلز (اے پی پی) یورپی یونین نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں طے پانے والی پیرس موسمیاتی معاہدے کی توثیق اگلے ہفتے کے دوران کر دی جائے گی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یونین کے وزرائے ماحولیات کے اجلاس میں معاہدے کی توثیق کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔چار اکتوبر کو یورپی پارلیمان میں پیرس معاہدے کی توثیق کا بِل پیش کیا جائے گا اور اْسی سیشن میں بل پر رائے شماری کی جائے گی۔

یونین کی رکن ریاستوں کے وزرائے ماحولیات نے توثیق کے عمل کو تیز تر کرنے پر بھی زور دیا۔ یہ امر اہم ہے کہ یورپی یونین اپنی رکن ریاستوں کی جانب سے معاہدے کو تسلیم کرنے سے قبل بھی اپنی منظوری دینے کی مجاز ہے۔

مزید :

عالمی منظر -