افغانستان میں بم دھماکہ، 10افراد ہلاک

افغانستان میں بم دھماکہ، 10افراد ہلاک

  

کابل( آن لائن) افغانستان کے شمال مغربی صوبہ بدخیس میں بم دھماکے سے 10 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان خالد صافی کا کہنا ہے کہ واقعہ ضلع قدس میں پیش آیا۔ جہاں مسافر کی ایک گاڑی طالبان کی طرف سے سڑک کنارے نصب کیے گئے دیسی ساختہ بم سے ٹکرا گئی۔ گاڑی میں سوار شہری لنگار سے جا رہے تھے کہ واقعہ پیش آ گیاضلع قدس میں شہریوں کی ایک گاڑی طالبان کی طرف سے سڑک کنارے نصب کیے گئے دیسی ساختہ بم سے ٹکرا گئی۔

مزید :

عالمی منظر -