شاہدرہ،سلنڈردھماکے کاایک اورزخمی دم توڑگیا،ہلاکتوں کی تعداد11ہوگئی

شاہدرہ،سلنڈردھماکے کاایک اورزخمی دم توڑگیا،ہلاکتوں کی تعداد11ہوگئی

  

لاہور (وقائع نگار)شاہدرہ کے علاقہ یوسف پارک میں ایل پی جی سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران ہونے والے دھماکے کا ایک او رزخمی چل بسا ، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11ہو گئی۔ 21سالہ عمیر سلنڈ ر دھماکے کی زد میں آکر شدید زخمی ہونے کے بعد جناح ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ گزشتہ روز دم تو ڑگیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن نے اپنی ایمبولینس کے ذریعے لاش شاہدرہ پہنچا دی۔ یاد رہے کہ شاہدرہ یوسف پار ک میں ہونے والے سلنڈر کے دھماکے کی زد میں آکر متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11تک پہنچ گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -