میانوالی میں پولیس وین پر حملہ ، جوابی فائرنگ سے 1ملزم گرفتار ، 2فرار ہو گئے

میانوالی میں پولیس وین پر حملہ ، جوابی فائرنگ سے 1ملزم گرفتار ، 2فرار ہو گئے

  

میانوالی (مانیٹرنگ ڈیسک )تھانہ ہرنولی کی حدود میں سلطان والا پل کے قریب حملہ آوروں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی ۔ابتک نیوز کے مطابق میانوالی کے علاقے میں مسلح حملہ آوروں نے پولیس وین کو نشانہ بنایا اور فرار ہونے کی کوشش کی تو پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا تاہم پولیس کی فائرنگ کے بعد اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -