آل پاکستان مسلم لیگ کاچھٹا یوم تاسیس جوش وجذبہ سے منایا گیا

آل پاکستان مسلم لیگ کاچھٹا یوم تاسیس جوش وجذبہ سے منایا گیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ کا چھٹا یوم تاسیس پاکستان،برطانیہ اوریورپ سمیت دنیا کے متعدد ملکوں میں محافظ پاکستان پرویز مشرف کی قیادت پراظہاراعتماد جبکہ افواج پاکستان اورکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے انتہائی جوش وجذبہ اورتجدیدعہد کے ساتھ منایا گیا۔لندن میں ایک پروقار اورشاندارمرکزی تقریب میں آل پاکستان مسلم لیگ اوورسیز کے مرکزی صدر افضال صدیقی ، چیف کوآرڈ ی نیٹرمحمدعلی چوہان ،برطانیہ کے مرکزی صدرسعیدبھٹی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی ،سینئر نائب صدرآدم غیاث الدین ، نائب صدرسیّدعلی جعفر ی ،نائب صدرسیّدمدبر بخاری ،نائب صدرثمینہ علی ،وومن ونگ کی صدرنجمہ شاہین ،مینارٹی ونگ کے صدرعمانویل رائے ،وکلاء ونگ کے سیکرٹری اطلاعات ذوالفقاردین،پریس سیکرٹری محسن نقوی ،فیصل مرزا،قاضی رزاق ،وقاص مرزا،دردانہ نے کیک کاٹااورایک دوسرے کومبارکبادپیش کرتے ہوئے اپنے پارٹی سربراہ پرویز مشرف کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا ۔تقریب کے دوران پاکستان میں امن واستحکام ،تعمیروترقی ،قائدانقلاب پرویز مشرف کی صحت وتندرستی اوردرازی عمر جبکہ محکوم ومظلوم کشمیریوں کی آزادی کیلئے خصوصی طورپراجتماعی دعاکی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افضال صدیقی ،محمدعلی چوہان ،سعیدبھٹی اور سیّد شان عباس عابدی سمیت دوسرے مقررین نے کہا کہ نڈر پرویز مشرف معماروطن اورمحافظ پاکستان ہیں،انہوں نے پاکستان کی تعمیروترقی ،دفاعی مضبوطی اوربدعنوانی کے سدباب کیلئے گرانقدرخدمات انجام دیں اوروطن دشمن قوتوں کوللکارا۔پرویز مشرف سے بہتردشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرناکسی سیاستدان کونہیں آتا ۔انہوں نے کہا کہ جس وقت پرویز مشرف اقتدارمیں تھے اس وقت بھارت اوقات میں تھا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کادفاع آج بھی مضبوط ہاتھوں میں ہے مگر جولوگ ملک وقوم کی قسمت کے فیصلے کررہے ہیں ان کی مادروطن کے ساتھ وفادریاں مشکوک ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -