محرم الحرام سیکیورٹی،سول سیکرٹریٹ میں مرکزی کنٹرول روم قائم

محرم الحرام سیکیورٹی،سول سیکرٹریٹ میں مرکزی کنٹرول روم قائم

  

لاہور (وقائع نگار) محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کے لئے سول سیکرٹریٹ میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خاں اور ہوم سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان کی سربراہی میں کنٹرول روم کام کرے گا۔ کنٹرول روم تمام اضلاع کے ڈی سی او زاور ڈی پی اوز کے ساتھ کوارڈی نیشن کرے گا۔ یہ کنٹرول روم محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات، فوج اور رینجرز کے ساتھ کوآرڈی نیشن اور دیگر انتظامات کی بھی نگرانی کرے گا۔ نویں اور دسویں محرم کو پنجاب حکومت کے اعلیٰ حکام اس کنٹرول روم کا دورہ کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -