فرعون کہہ کر مخاطب کرنے پرسربراہ سیاسی جماعت کو قانونی نوٹس

فرعون کہہ کر مخاطب کرنے پرسربراہ سیاسی جماعت کو قانونی نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )وزیر اعظم نواز شریف کو تقریر میں فرعون کہہ کر مخاطب کرنے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیاہے۔یہ قانونی نوٹس جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوایا گیا ہے،قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے رائے ونڈ جلسہ میں اخلاقی ضابطوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو فرعون کہہ کے مخاطب کیا۔ قوم سے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کرنے کے علاوہ دیوانی وفوجداری کارروائی کے لئے قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -