لاء گریجویٹس کا لائسنس کے لئے تحریری امتحان ، 1800 امیدوار شریک
لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام وکالت کے لائسنسوں کے حصول کے لئے لاء گریجویٹس سے تحریری امتحان لیا گیا جس میں 1800 امیدواروں نے حصہ لیا، امیدواروں میں 300 خواتین بھی شامل تھیں ،امیداور تحریری امتحان کے دوران کھلم کھلا نقل کرتے رہے ،بعض امیداروں نے کتابیں بھی کھول رکھی تھیں جبکہ نگرانی پر مامور سٹاف آپس میں گپ شپ کرتا رہا۔
امیدوار شریک