نجکاری کے نام پر بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گے،قمر زمان کائرہ

نجکاری کے نام پر بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گے،قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت آف شور کمپنیوں کی تحقیقات نہیں کروانا چاہتی،نجکاری کے نام پر بندر بانٹ لگی ہوئی ہے جسے پیپلز پارٹی ہرگز نہیں ہونے دے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آف شور کمپنیوں کی تحقیقات نہیں کروانا چاہتی،نجکاری کے نام پر بندر بانٹ لگی ہوئی ہے جسے پیپلز پارٹی ہرگز نہیں ہونے دے گی،پاکستان سٹیل ملز کی 157ایکڑ اراضی پنجاب کو دی گئی ہے،اداروں او ر عہدوں کی بندر بانٹ کسی صورت قبول نہیں کریں گے،زمین پنجاب کو دینے پر سندھ حکومت کو تشویش ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت بند کمروں میں معاملات طے کرنے کی خواہشمند ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دینگے،حکومت کی یہ بھول ہے کہ اپوزیشن کو نظر انداز کرکے کچھ کرلے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -