الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018ء کی تیاریاں شروع، ووٹرز آگاہی ٹریننگ مہم کا افتتاح کر دیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018ء کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور ووٹرز آگاہی ٹریننگ مہم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے الیکشن کمشنر پنجاب کے حوالے سے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں 43 ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور 40 الیکشن افسرز تربیت حاصل کریں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں ووٹرز کی آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔