جہان تازہ کی افکار تازہ سے ہے نمود کہ سنگ و خشت سے ہوتے نہیں جہاں پیدا

جہان تازہ کی افکار تازہ سے ہے نمود کہ سنگ و خشت سے ہوتے نہیں جہاں پیدا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں جدید ٹیکنالوجی، ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے فروغ کیلئے فیکلٹی ممبران ، طلباء و طالبات خصوصا وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ریسر چ اور ڈویلپمنٹ کے شعبے میں مزید آگے بڑھنے کیلئے جدت اور انفرادیت کے تحت کام کرنا ہو گااور اس ضمن میں پنجاب حکومت ہر ممکن وسائل دے گی۔وزیر اعلی نے طلباء و طالبات کے بنائے گئے پراجیکٹس میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور ان کے پراجیکٹس کی تعریف کی ۔ وزیر اعلی نے طلباء و طالبات سے خطاب کے دوران یہ شعر پڑھا:۔
جہان تازہ کی افکار تازہ سے ہے نمود۔۔۔کہ سنگ و خشت سے ہوتے نہیں جہاں پیدا
وزیر اعلی نے اس شعر کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ محنت ، علم، شعور، امانت اور دیانت کے ذریعے ہی نئے جہاں اور نئی منزلیں حاصل کی جا سکتی ہیں اور اس کے لئے محنت ہی اولین شرط ہے ۔ لہذا قوم کے مستقبل کو انہی سنہری اصولوں کو اپنا کر ملک و قوم کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے ۔ وزیر اعلی نے اپنی تقریر کے اختتام پر یہ اشعار پڑھے:۔
تمنا آبرو کی ہے اگر گلزار ہستی میں۔۔۔تو کانٹوں میں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے
نہیں یہ شان خود داری چمن سے توڑ کر تجھ کو۔۔۔کوئی دستار میں رکھ لے کوئی زیب گلو کر لے

مزید :

صفحہ آخر -