پاناما انکوائری بل کی پارلیمنٹ سے جلد منظوری کی کوشش کرینگے، اعتزاز احسن

پاناما انکوائری بل کی پارلیمنٹ سے جلد منظوری کی کوشش کرینگے، اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ انکوائری بل کی جلد پارلیمینٹ سے منظوری کی کوشش کرینگے۔ چودھری اعتزاز احسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اوردیگرجماعتوں کاموقف ہے کہ اس بل سے ہی درست احتساب ہوسکتاہے،پاناما لیکس پر مشترکہ اپوزیشن نے بل پیش کیا ہے،بلاول بھٹو کے ساتھ اجلاس میں سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا،پاناما لیکس پر پارلیمنٹ میں مشترکہ اپوزیشن نے بل پیش کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ایک صاحب کہتے ہیں کہ ان کے پاس ثبوت نہیں حالانکہ تفتیش کا مقصد ہی ثبوت جمع کرنا ہے،احتساب کے ادارے وزیراعظم اورمسلم لیگ(ن)کے تابع نظرآتے ہیں،یہ ادارے مختلف بہانے بنارہے ہیں،الزام ایک آزاد بین الاقوامی ادارے نے لگایا ہے،پاناما انکوائری بل کی جلد پارلیمنٹ سے منظوری کی کوشش کرینگے،پیپلز پارٹی اس معاملے میں جدوجہد جاری رکھے گی۔
اعتزاز احسن

مزید :

صفحہ آخر -