اظہار لاتعلقی کرنے والے معافی نامے جمع کرا کے الطاف حسین سے آملیں، ندیم نصرت کی دھمکی آمیز اپیل

اظہار لاتعلقی کرنے والے معافی نامے جمع کرا کے الطاف حسین سے آملیں، ندیم نصرت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم لندن نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں کی جانب سے کی جانے والی بغاوت کے بعد دھمکی آمیز اپیل کی ہے۔لندن سے جاری ایک بیان میں ایم کیو ایم لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں سے یہ آخری اپیل ہے اور اس کے بعد کوئی اپیل نہیں کی جائے گی۔ بانی قائد سے اظہار لاتعلقی کرنے والے ارکان معافی نامے جمع کرا کر بانی ایم کیو ایم سے آملیں۔انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ؤں سے دھمکی آمیز اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غلطیوں کی اصلاح کرلیں اور بانی ایم کیوایم کے قافلے میں واپس آجائیں اور مجھے یا لندن رابطہ کمیٹی اراکین کو اپنے پیغام اور خیالات سے آگاہ کریں

مزید :

صفحہ آخر -