متعدد چوریاں ڈاکے، شیر خان روڈ پر 6لاکھ کی ڈکیتی، کئی شہری گاڑیوں سے محروم

متعدد چوریاں ڈاکے، شیر خان روڈ پر 6لاکھ کی ڈکیتی، کئی شہری گاڑیوں سے محروم

  

لاہور(وقائع نگار)شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارادتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے اچھرہ کے علاقہ رحمان پورہ میں موٹر سائیکل سوار شہری شہباز سے ایک لاکھ روپے نقدی لوٹ لی ۔ ڈاکو شیر خان روڈ کی رہائشی فرزانہ بی بی کے گھر گھس کر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 6لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور موبائل وغیرہ لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ نواں کوٹ میں اکمل کے گھر گھس کر اس کی بیوی سے 50ہزار روپے مالیت کی طلائی بالیاں چھین لی۔ڈاکوؤں نے نواب ٹاؤن میں انور سے 1لاکھ 45ہزار روپے مالیت کی نقدی چھین لی جبکہ باغبانپورہ میں محمود سے 45ہزار روپے مالیت کی نقدی وموبائل ،اکبری گیٹ میں اختر سے 30ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے نعیم اور اس کی بیوی سے 60ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات ،نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے بابر سے 37ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا ۔ڈیفنس اے میں ہشام اسد،ڈیفنس بی میں رفیق ،ڈیفنس سی میں عمران ،شفیق آباد میں ہاشم ،مغل پورہ میں اسلم ، ستو کتلہ میں سلمان کی گاڑیاں جبکہ سبزہ زار میں معراج ،نصیر آباد میں انیس ،علامہ اقبال ٹاؤن میں نعمان ،گلبرگ میں عبد المعروف ،شاد مان میں طارق ،نواں کوٹ میں اسد،ساندہ میں شہباز ،اسلام پورہ میں سعید ،ڈیفنس اے میں ندیم ،اسلام پورہ میں وقاص ،سمن آباد میں ثمر عباس ،فیکٹری ایریا میں وسیم اور اظہر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -