پیپلز پارٹی کا پنجاب میں کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے جلسوں اور ریلیوں کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا پنجاب میں کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے جلسوں اور ریلیوں کا ...

  

کراچی(آئی این پی )پیپلزپارٹی نے پنجاب میں کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے جلسوں اور ریلیوں کے انعقادکا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ نواز مودی دوستی کیخلاف سخت موقف اپنایاجائیگا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے زیرصدارت گزشتہ روزپی پی پی جنوبی پنجاب رابطہ کمیٹی اور سینئررہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو کے دورہ پنجاب اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر مشاورت کی گئی اورنوازمودی دوستی کے خلاف بھی سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزازاحسن ،خورشیدشاہ، قمرزمان کائرہ،شیری رحمان، یوسف رضاگیلانی اور فریال تالپور نے شرکت کی۔اجلاس میں بلاول کے دورہ پنجاب اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق غور کیا گیا،پیپلزپارٹی نے نواز مودی دوستی کیخلاف سخت موقف اپنانے کافیصلہ کیا گیا،پنجاب میں کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی

مزید :

صفحہ آخر -