مردان کچہری حملے میں ملوث 5دہشتگردوں کی گرفتاری پر مزید 4منصوبے ناکام

مردان کچہری حملے میں ملوث 5دہشتگردوں کی گرفتاری پر مزید 4منصوبے ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ دیسک) حساس اداروں نے کچہری حملے میں ملوث پانچ دہشتگردوں کو پکڑ لیا جن کے مزید چار منصوبے ناکام بنا دیئے گئے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق دہشتگردی کے منصوبے ناکام بنانے سے سینکڑوں قیمتی جانوں کو بچا لیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے حساس ادارے کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق یہ کارروائی پاکستان کو مزید محفوظ بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔ دہشتگردوں نے دو ستمبر کو مردان کی کچہری کو نشانہ بنایا جس میں 14 معصوم شہری جاں بحق ہوئے تھے۔
مردان کچہری حملہ

مزید :

صفحہ آخر -