وہ جھولا جس پر بیٹھ کر آپ کے گردے کی پتھری نکل جائے گی، سائنسدان بھی حیران

وہ جھولا جس پر بیٹھ کر آپ کے گردے کی پتھری نکل جائے گی، سائنسدان بھی حیران
وہ جھولا جس پر بیٹھ کر آپ کے گردے کی پتھری نکل جائے گی، سائنسدان بھی حیران

  

نیویارک(نیوزڈیسک) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ رولر کوسٹر(بڑا گھومنے والا جھولے) پر بیٹھیں گے تو اس کی وجہ سے آپ کے گردے میں موجود پتھری نکل جائے گی۔مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کے یورالوجسٹ ڈیوڈ وارٹینگر اور ان کی ٹیم کے اس سلسلے میں تحقیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ Big Thunder Mountain Railroadپر بیٹھنے سے گردے میں موجود پتھری کم ہوتی ہے۔سائنسدانوں نے ایک تھری ڈی سیمولیشن کی کڈنی کا استعمال کیا اور اس میں پتھری ڈال مصنوعی جسم میں لگاکر رولر کوسٹر پر بیٹھا کر20بار پھرایا گیا۔ابتدائی نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ اس طریقے سے گردے سے پتھری نکل جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر رولر کوسٹر میں سب سے پچھلی نشست پر بیٹھا جائے تو گردے سے پتھری نکلنے کا تناسب65فیصد ہے اور یہی تناسب اگلی نشستوں پر صرف 16فیصد ہے۔ڈیوڈکا کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ پچھلی نشست پر بیٹھیں کہ اس طریقے سے پتھری نکلنے کے امکانات زیادہ ہوں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -