نیا آئی فون 7 منگوانے والے شخص نے جب ڈبہ کھولا تو جلا موبائل نکلا

نیا آئی فون 7 منگوانے والے شخص نے جب ڈبہ کھولا تو جلا موبائل نکلا
نیا آئی فون 7 منگوانے والے شخص نے جب ڈبہ کھولا تو جلا موبائل نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ٹیکنالوجی ڈیسک) کسی بھی سمارٹ فون کے مارکیٹ میں آتے ہی اسے حاصل کرنے کی خواہش سب کے دل میں ہی پنپتی ہے لیکن ہر کسی کا ارکان پورا بھی نہیں ہوتا لیکن اس وقت کیا گزرتی ہے جب آپ مارکیٹ میں متعارف کرایا جانے والا نیا آئی فون منگوائیں اور جب وہ آپ کے پاس پہنچے تو اسے دیکھتے ہی آپ کو خوشی ہونے کے بجائے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ جائے۔ایسا ہی کچھ ایک شخص کے ساتھ ہوا جس نے آئی فون آڈر کیا اور بے صبری سے اس کا انتظار کرنے لگا لیکن جب وہ اس کے پاس پہنچا تو اسے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں آیا جس کے بعد اس شخص نے آئی فون کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں۔ مذکورہ صارف نے ’’ریڈیٹ‘‘ پر آئی فون کی چند تصاویر اپ لوڈ کیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے اور طرح طرح کے تبصرے شروع ہو گئے۔ ان تصاویر کو دیکھ کر یہ تو صاف پتہ لگ رہا تھا کہ آئی فون کو آگ لگی ہے مگر کیسے؟ تفصیلات اس سے بھی کہیں زیادہ دلچسپ ہیں۔صارف نے بتایا کہ اس نے آئی فون 7 آرڈر کیا اور جب وہ اس کے پاس آیا تو ڈبو کھولنے پر انکشاف ہوا کہ موبائل فون تو بری طرح جل چکا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آئی فون کے ساتھ یہ ’’تباہ کاری‘‘ یا تو فیکٹری میں بنانے کے دوران ہوئی یا پھر اسے ڈلیور کرنے کے دوران ایسا ہوا۔ صارف اس بات پر بھی حیران تھا کہ فون تو بالکل جلا ہوا تھا لیکن وہ جس ڈبہ میں موجود تھا اسے بالکل بھی نقصان نہیں پہنچا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -