واٹس ایپ نے نئی دہلی ہائیکورٹ کا حکم کھوہ کھاتے ڈال دیا

واٹس ایپ نے نئی دہلی ہائیکورٹ کا حکم کھوہ کھاتے ڈال دیا
واٹس ایپ نے نئی دہلی ہائیکورٹ کا حکم کھوہ کھاتے ڈال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دلی (ٹیکنالوجی ڈیسک) واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کا ڈیٹا فیس بک کے ساتھ شیئر کرنے کے اعلان کے بعد ناراض صارفین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دلی ہائیکورٹ نے بھی واٹس ایپ کو نئی پالیسی کے تحت صارفین کا اکٹھا کیا گیا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے لیکن میسجنگ کمپنی نے عدالت کو بھی صاف انکار کر دیا ہے۔چند ہفتے پہلے واٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ فیس بک کے ساتھ واٹس صارفین کا کچھ ڈیٹا شیئر کرے گی تاکہ وہ اپنی سروس کو مزید بہتر بنا سکے، صارفین کو فراڈ سے بچا سکے اور ہر صارف تک اس کی پسند کے اشتہار پہنچا سکے۔ اگرچہ واٹس ایپ مکمل طور پر اشتہارات سے پاک رہے گی لیکن اس کے باوجود دنیا بھر میں صارفین کی ایک بڑی تعداد واٹس ایپ کے اس فیصلے سے نالاں نظر آئی کیونکہ واٹس ایپ کے بہترین فیچرز میں سے ایک صارفین کی معلومات کا تحفظ تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -