132 سال پرانی بھاپ سے چلنے والی لاپتہ کشتی

132 سال پرانی بھاپ سے چلنے والی لاپتہ کشتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کینساس شہر کے قریب سے 1856 میں کارگو کشتیاں سامان لیکر میزوری دریا کی جانب رواں دواں ہوتی تھیں جو کہ آج امریکی اسٹیٹ کینساس کے نام سے مشہور ہے۔ ان میں سے ایک سٹیم عربیہ کشتی بھی تھی جو 5 ستمبر 1856 کو 200 ٹن کے قریب قیمتی کارگو لیکر جا رہی تھی کہ راستے میں اخروٹ کا کٹا ہوا درخت اس کے راستے کی روکاوٹ بن گیا اور کشتی کے تختے میں سوراخ ہونی کی وجہ سے یہ دریا میں ڈوب گئی۔کشتی میں موجود سوائے ایک شخص کے باقی تمام افراد جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ 1987 میں باب ہاولے اور اس کے دو بیٹوں نے پرانے نقشوں اور میگنیٹو میٹر کی مدد سے کشتی کی تلاش شروع کر دی اور آخر کار وہ کامیاب ہو گئے اور 45 فیٹ نیچے زمین میں کشتی کے دبے ہونے کے آثار ملے۔باب ہاولے اور اس کے بیٹوں نے اس جگہ کھودائی شروع کر دی اور 26 نومبر 1988 کو کشتی نمودار ہوئی اور اس میں موجود 200 ٹن قیمتی سامان بھی مل گیا۔سامان میں موجود کھانے پینے کی اشیا ،برتن، پرفیوم، ادویات سمیت جوتے اور کپڑے بھی بڑی تعداد میں ملے جو آج بھی پہنے جا سکتے ہیں۔132 سال پرانے کشتی سے ملنے والے تمام سامان کو کینساس اسٹیٹ کے ایک میوزیم میں رکھ دیا گیا اور اس میوزیم کا نام بھی سٹیم عربیہ میوزیم رکھا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -