ایل او سی پر فائرنگ کا مشاہدہ نہیں کیا:ترجمان بانکی مون

ایل او سی پر فائرنگ کا مشاہدہ نہیں کیا:ترجمان بانکی مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ بے بنیاد اور من گھڑت ہونے کا ایک اور بڑا ثبوت سامنے آ گیاہے ،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بانکی مون کے ترجمان نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ نے ایل او سی پر فائرنگ کا مشاہدہ نہیں کیاہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ترجمان بانکی مون کا کہناتھا کہ لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیوں کی اطلاعات سے آگاہ ہیں ،اطلاعات سے متعلق مزید معلومات کیلئے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں ،یواین کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے ،اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کومعاملات مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیاہے