اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی قابل مذمت ہے،برجیس طاہر

اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی قابل مذمت ہے،برجیس طاہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پ ر)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ عمران خان میں اگر ذرہ بھر بھی کوئی سیاسی شعور ہوتا تو وہ اس موقع کی مناسبت سے بھارتی جارحیت کے خلاف مارچ کرتے اور ایسا کرنے سے اُن کو عوام میں بے پناہ پذیرائی حاصل ہوتی مگر بدقسمتی سے اُن کا ہمیشہ سے یہ ریکارڈ رہا ہے کہ انہوں نے موقع محل دیکھے بغیر اپنی سو چ کے مطابق کام کئے جس سے خود اُن کو اور پارٹی کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے یہ بات آج صفدر آباد میں چراغیا کالونی میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپنے تمام آزمائے ہوئے شوز میں ناکامی کے بعد عمران خان کا اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس سے قبل بھی 2014ء میں دھرنے کی صورت میں اسلام آباد میں افرا تفری پھیلا کر ملک کو شدید نقصان پہنچا چکے ہیں اور پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ اُن کے دھرنے کے باعث التواء کاشکار ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیوں کے باوجود ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا کیونکہ مسلم لیگ (ن) کو اس حقیقت کا بخوبی علم ہے کہ عوام کو صرف اور صرف پاکستان کی ترقی سے دلچسپی ہے اور یہ ہی ترقی و خوشحالی مسلم لیگ (ن) کا 2018ء میں کامیابی کا سبب بنے گی ۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ہماری افواج بھارتی جارحیت کاڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے اور ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور عوام کے بھرپور تعاون سے دشمن کے تمام مذموم مقاصد ناکام بنا دیئے جائیں گے ۔اس سے قبل وفاقی وزیرنے ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل میں بھی متعدد تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سانگلہ ہل کے عہدیداران کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد بھی موجود