بھارت کا جنگی جنون: نئی دہلی اور پانچ ریاستوں میں سیکورٹی ریڈ الرٹ جاری

بھارت کا جنگی جنون: نئی دہلی اور پانچ ریاستوں میں سیکورٹی ریڈ الرٹ جاری

  

نئی دہلی ( صبا ح نیوز) بھارتی کی مرکزی حکومت نے ملک میں دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ بڑھ جانے کے پیش نظر نئی دہلی اور پانچ دیگر ریاستوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔ بھارت کی وزارت داخلہ نے دہشت گردانہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر نئی دہلی اور دیگر پانچ ریاستوں راجستھان، گجرات، پنجاب، مہاراشٹرا اور جموں و کشمیر میں سیکورٹی انتہائی سخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا- بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہفتے کو ایک اہم میٹنگ کی جس میں سیکورٹی اور خفیہ اداروں کے حکام نے شرکت کی- اس میٹنگ میں نام نہاد سرجیکل آپریشن کے بعد سرحد پار سرگرم دہشت گردگروہوں کے دہشت گردانہ حملوں اور انتقامی کارروائیوں کے امکانات اور خطرات کا جائزہ لیا گیا- میٹنگ میں موجود سیکورٹی حکام اور خفیہ ایجنسیوں کے عہدیداروں نے دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ بڑھ جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ دہشت گرد عناصر اپنے خفیہ ٹھکانوں سے نکل کر دارالحکومت نئی دہلی میں دہشت گردانہ حملے کے لئے روانہ ہوں- اس میٹنگ میں پاکستان کی جانب سے ہندوستان میں موجود اپنے عناصر کے ذریعے نیابتی جنگ شروع کرانے کی بابت بھی خبردار کیا گیا- بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ سے وابستہ دہشت گرد عناصر نئی دہلی میں حملہ کرنے کے لئے خود کو تیار کر رہے ہیں

مزید :

کراچی صفحہ اول -