ڈیرہ میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

ڈیرہ میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ضلعی اتنظامیہ کو محرم الحرام کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس میں پر مختلف مکتب فکر ، تاجران اور منتخب نمائندوں نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔ انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت شہر کے حالات کو خراب کیا گیا ۔لیکن آپس کے اتحاد و اتفاق کی وجہ سے شہر کے حالات اب قابو میں ہیں اجلاس کے شرکاء نے کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر اختر نذیر وڑائچ ، ڈی سی ڈیرہ معتصم باللہ شاہ ،ڈی پی او یاسر آفریدی ، اے سی زاہد پرویز وڑائچ اور پاک فوج کے افسران کو محرم الحرام میں بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے اور سابقہ معاہدات پر عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کروائی ۔