پبی ،اسلحہ کے زور پر گاڑیاں لوٹنے والا گینگ گروہ گرفتار

پبی ،اسلحہ کے زور پر گاڑیاں لوٹنے والا گینگ گروہ گرفتار

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان) تھانہ پبی پولیس کی کامیاب کاروائی اسلحہ کے زور پر گاڑیاں لوٹنے والے ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لوٹی گئی اشیا ء برآمد کرلی گئی جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی ،اسلحہ بھی قبضہ پولیس میں کر لیا گیا دوسری کاروا ئی میں ڈرگ ڈیلروں کے خلاف بھرپور کاروائی 3000ہزار گرام اعلی کوالٹی ہیروئن کار کی خفیہ کانوں سے برآمد کرکے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔لیڈی سمگلرسمیت دوسرا ملزم بھی گرفتا رمعاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ایس ایچ او شاد علی خان۔ تفصیلات کے مطابق۔مسمی رحمن گل ولد اصراف گل ساکن کوٹلی کلاں صالح خانہ نے تھانہ پبی پولیس کو رپورٹ درج کروائی کہ میں گاوں جارہا تھا کہ بمقام درے خلے پہنچاتو 5نقاب پوش بامسلح سامنے آئے ۔ مجھ سے نقد رقم ،موبائل فون لیکر فرار ہوگئے۔نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے DSPپبی سرکل خان خیل خان کی سربرائی میں SHO تھانہ پبی انسپکٹر شاد علی خان ،OIIعبدالولی خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکراس منظم گینگ کی گرفتاری کا حکم دیا ۔ٹیم نے سائنسی خطوط پر کام کرتے ہوئے ملزم شیر عالم ولدحیات خان سکنہ ڈاگ اسماعیل خیل تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا ۔دوران انٹاروگیشن ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے دیگر ساتھیوں کے نام اگل دیئے۔فخرزمان عرف فخرے ولد عبدالصمدسکنہ بانڈہ نبی،رمیض ولد شبیر احمد سکنہ ڈاگ اسماعیل خیل کو حراست میں لیکر ملزمان کی نشاندہی پر لوٹی گئی رقم ،موبائل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ۔ملزمان نے علاقہ تھانہ پبی کے دیگر وراداتوں کا بھی عتراف جرم کیا ۔مذید تفتیش شروع ہے ۔مذید انکشافات متوقع ہیں ۔تھانہ پبی پولیس کی ڈرگ ڈیلروں کے خلاف بھی بھرپور کاروائی جاری ہے خفیہ اطلاع پر 3000ہزار گرام اعلی کوالٹی ہیروئن کار کی خفیہ کانوں سے برآمد کرکے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔جی ٹی روڈ پربمقام واپڈا کالونی گیٹ جی ٹی روڈڈی ایس پی پبی سرکل خان خیل خان ،SHOتھانہ پبی انسپکٹر شاد علی خان بمعہ نفری کے ناکہ بندی پر موجود تھے ۔کہ جانب پشاور سے موٹر کار آتی دکھائی دی شک پڑنے پر روکا گیا ۔باریک بینی سے تلاشی لینے پر گاڑی کی خفیہ خانوں سے3000گرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔ملزم شاہد خان ولدمصری خان ساکن خیر آبادجبکہ لیڈی سمگلرنازیہ زوجہ حضرت شاہ ساکن پشاور کو حراست میں لیا گیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -