چارسدہ ،قتل اور اقدام قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

چارسدہ ،قتل اور اقدام قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ ) پڑانگ پولیس کی کاروائی ۔ کار سنیچنگ ، قتل اور اقدام قتل میں ملوث تین ملزمان افراد ڈرامائی انداز میں گرفتار ۔ مسروقہ موٹر کار اور اسلحہ بھی برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پڑانگ میں ہنگامی پریس کانفرنس میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایچ او گل مالک خان نے بتایاکہ 28ستمبر کو ڈرائیور محمد سعید ولد محمد اذر سکنہ اضاخیل نے تھانہ پڑانگ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ پڑانگ کے حدود شابڑہ میں ان سے نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر موٹر کارنمبر LHR -7024 چھین فرار ہو گئے۔واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹر کٹ پولیس آفسیر سہیل خالد کی ہدایت پر ڈی ایس پی نذیر خان کی نگرانی میں حصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور تین دن کے اند ر اند ر پولیس نے کامیاب کاروائی کر تے ہوئے ملزمان نور محمد ولد فیض اللہ سکنہ مانکی خیل پڑانگ ، حیدر علی ولد سید احمد سکنہ مانکی خیل پڑانگ اور شیر عالم ولد سید عالم سکنہ امو خیل پڑنگ کو ڈرامائی انداز میں گرفتارکر کے مسروقہ موٹر کار اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف 17(3)خرابہ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ۔ ایس ایچ او کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف دیگر تھانوں میں قتل ، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم کے مقدما ت بھی درج ہیں ۔اس موقع پر متاثرہ شہری محمد سعید نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے بتایا کہ وہ ٹیکسی ڈرائیور ہے اور وقوعہ کے روز مذکورہ ملزمان نے پشاور سے چارسدہ کیلئے گاڑی کرایہ پر بک کی ۔جب وہ چارسدہ کے علاقہ شابڑہ پہنچے تو ملزما ن نے گن پوائنٹ پر ان کو گاڑی سے اتار کر رسیوں سے باندھا اور تشدد کا نشانہ بنا کر گاڑی لیکر رفو چکر ہو گئے ۔