مٹہ میں درجنوں افراد پختونخوا میپ میں شامل
مٹہ(نمائندہ پاکستان) مٹہ کے علاقہ شور،پیوچار میں درجنوں افراد مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پختونخواہ ملی عوامی پارٹی میں شامل ،صو بائی کمیٹی ممبر ملک ریاض خان اور ضلعی ڈپٹی سیکرٹری نور بخش تا تا نے شمولیت کر نے والے خاندانوں کو خوش امدید کہا اور خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کہ محمود خان اچکزئی واحد لیڈر ہے جو پختونوں کے مسائل سے نجات دلاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ سی پیک منصو بے میں پختونوں کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی،اور اپنے حق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،انہوں نے فاٹا کیلئے علیحدہ حیثیت دینے کا بھی مطالبہ کیا ،جبکہ رائیونڈ مارچ میں سر کاری اہلکاروں کے شریک ہونے پر بھی سخت تنقید کی اور کہا کہ سر کاری اداروں میں عوام اپنے کاموں کیلئے خوار ہورہے ہیں جبکہ سر کاری اہلکار اپنے اقاوں کو خوش کر نے کیلئے جلسے جلوسوں میں مصروف ہے،جو ناقابل برداشت ہے،اس موقع پر شمولیت کرنے والے افراد عبدالروٖف ،عبد المجید ،عمر واحد،محمد سعید اور دیگرنے محمود خان اچکزئی کے سر پرستی میں پختونخواہ ملی عوامی پارٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ تادم مرگ اسی پارٹی کے فلیٹ فارم سے عوام کے خد مت کرینگے۔۔