ڈیرہ ،چودھوان پولیس نے شاہ عالم میں منشیات فروش سے دو کلو چرس برآمد کرلی

ڈیرہ ،چودھوان پولیس نے شاہ عالم میں منشیات فروش سے دو کلو چرس برآمد کرلی

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)چودھوان پولیس نے شاہ عالم میں منشیات فروش سے دو کلو چرس برآمد کرلی ،کینٹ پولیس نے نول باغ کے قریب ایک شخص سے اسلحہ برآمد کرلیا ، پروآ پولیس نے اسلحہ اور دھمکی کیسوں میں دو اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے ۔ تفصیلات کے مطابق چودھوان پولیس نے علاقہ شاہ عالم میں پہاڑ کے دامن میں ایک منشیات فروش شاہ جہان ولد صاحب خان سکنہ کڑی شاہ عالم کو دیکھ کر رکنے کا اشارہ کیا ۔ ملزم موقع سے بھاگ گیا تاہم لفافہ چھوڑ گیا ۔ جس میں دو کلوچرس تھی ۔ پولیس نے چرس کو قبضہ میں لیکر ملزم کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا ،کینٹ پولیس نے نول باغ کے قریب اللہ نواز ولد عنایت اللہ بیٹنی سکنہ ٹانک سے دوران تلاشی ایک پستول 32بور برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ،پروآ پولیس نے اسلحہ کیس کے اشتہاری ملزم عنایت اللہ ولد غلام رسول سکنہ رشید اوردھمکی کیس کے اشتہاری ملزم وحید استرانہ ولد فتح خان سکنہ کڑی شموزئی کو گرفتار کرلیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -