پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ بارکو وکلاکی ویلفیئر کے لئے10کروڑروپے کی خصو صی گرانٹ جاری کر دی

پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ بارکو وکلاکی ویلفیئر کے لئے10کروڑروپے کی خصو صی ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کو وکلاکی ویلفیئر کے لئے10کروڑروپے کی خصو صی گرانٹ جاری کر دی۔ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے ممبر قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف نے 10کروڑ روپے کا چیک سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری اسد منظور بٹ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ اور سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری اسد منظور بٹ کی قیادت میں بار کے نمائندہ وفد میں شامل سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کی نائب صدر تابندہ اسلام ، ممبر ز ایگزیکٹیو کمیٹی رانا قصیر امین،سہیل بھٹی بھی موجود تھے۔ سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری اسد منظور بٹ نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں میاں حمزہ شہباز سے ہونے والی ملاقات میں پنجاب حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کو وکلاکی ویلفیئر کے لئے 10کروڑروپے کی خصو صی گرانٹ جاری کرنے پر وزیر اعلی پنجاب اور میاں حمزہ شہباز کا شکریہ اداکیا۔

گرانٹ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -