مچھ میں خانہ بدوشوں کے ٹرک کو حادثہ 3افرادجاں بحق ،13زخمی

مچھ میں خانہ بدوشوں کے ٹرک کو حادثہ 3افرادجاں بحق ،13زخمی

  

مچھ (مانیٹرنگ ڈیسک ) مچھ کے قریب خانہ بدوشوں کا ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مچھ کے قریب خانہ بدوشوں سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا ۔ حادثے میں 3افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 13زخمی ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ خانہ بدوش ٹرک میں سامان سمیت کسی مقام پر منتقلی کیلئے جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا ۔ حادثہ اس قدر خطرناک تھا کہ موقع پر ہی تین لوگوں کی جانیں لے گیا تاہم زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -