دھرنوں کا مقصد صرف پوائنٹ سکورنگ کے سواکچھ نہیں : امیر مقام
مینگورہ(بیورورپورٹ)نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور واپڈا اور گیس کی طرف سے اربوں روپے کی پراجیکٹس کی منظوری دیدی گئی ہیڈ جن میں چکدرہ سے جرے تک موجودہ روڈکی بہتری، بحرین کالام روڈ، چکدرہ کالام اور بشام خوازہ خیلہ ایکسپریس ویز ،سوات میں خواتین یونیورسٹی اورنئی گرڈسٹیشنوں کاقیام شامل ہے۔
کاقیام، مٹہ ،کبل، بریکوٹ،پورن اوربشام میں
انہوں نے کہاکہ اب پی ٹی آئی کے کارکن عمران خان سے لاہوردھرنے سے حاصل ہونیوالے مقاصدپوچھیں،اسلام آبادمیں بھی ناکامی کا سامناہ ہوگا،عمران خان کے نام نہاددھرنوں سے کامقصدصرف پوائنٹ سکورنگ کے علاوہ کچھ نہیں نہ ہی قوم کوکچھ فائدہ ہوا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سنگوٹہ ،سوات میں کھلی کچہری کے موقع شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے عوام کے مسائل سنیں اورمسائل کے حل کیلئے موقع ہی پراحکامات جاری کیں۔اس موقع پرسوات کے ضلع ناظم محمدعلی شاہ،تمام کونسلرز،تحصیل ناظمین،ضلعی صدرقیموس خان،قوی خان سمیت دیگرکارکنان بھی موجودتھے۔