کرک ،یونین کونسل جندری کے ضلعی کونسلروں کا پولیو مہم کے بائیکاٹ کا فیصلہ

کرک ،یونین کونسل جندری کے ضلعی کونسلروں کا پولیو مہم کے بائیکاٹ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرک (بیورورپورٹ) یونین کونسل جندری کے ضلعی کونسلر کی سربراہی میں جملہ بلدیاتی نمائندوں نے عوام کو درپیش گھمبیر مسائل کے حل کیلئے تیل و گیس کمپنیوں ، ضلعی انتظامیہ کے خلاف میدان میں نکلنے کا اعلان کر دیا ، پولیو مہم کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے تین ایم پی اے کے تحت گر فتار سکول معلم کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ، ضلعی انتظامیہ کے افسران پر تیل و گیس کمپنیوں سے لگژری گاڑیاں اور خاکی لفافے لینے کے الزامات ، علاقے سے اربوں روپے کی آمدن حاصل کرنیوالے سرمایہ کار کمپنیوں نے کو حقوق نہ دئے تو عوام کو سڑکوں پر لائینگے ، بلدیاتی نمائندوں کا سخت ترین رد عمل ۔تفصیلات کے مطابق تیل و گیس کی پیداواری یونین کونسل جندری کے ضلعی کونسلر جان عالم ایڈووکیٹ کی سربراہی میں یونین کونسل کے جملہ ویلج کونسلوں کے ناظمین ،نائب ناظمین و کونسلرز کا احتجاجی اجلاس جان عالم کے حجرے میں منعقد ہوا جس میں جملہ ناظمین حاجی نواز خان ، سید احمد خان ،انور حیات ،عامر شباب،سید گل چچا و دیگر کونسلرز نے شرکت کی اجلاس کے دوران طویل مشاورت اور عوام کو درپیش گھمبیر مسائل کے حوالے سے مختلف تجاویز کی روشنی میں جملہ بلدیاتی نمائندوں نے تیل و گیس کمپنی او جی ڈی سی ایل و دیگر سرمایہ کار کمپنیوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے افسران کی کارکردگی کو ناقص و افسوسناک قراردیتے ہوئے بجلی ، گیس ، پانی و دیگر مسائل کے حل میں عدم دلچسپی کے خلاف علاقے میں پولیو مہم کے بائیکاٹ کافیصلہ کیا ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر و دیگر انتظامی افسران پر تیل و گیس کمپنیوں سے لگژری گاڑیاں اور خاکی لفافے لینے کے الزامات بھی عائد کرتے ہوئے تیل وگیس کے پیداواری یونین کونسل کو ان کے جائز حقوق نہ دینے کی صورت میں عوام کو سڑکوں پر لانے کی دھمکی دی ہے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جان عالم ایڈووکیٹ و دیگر مقررین نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل ، مول کمپنیوں کے حکام حکومت پاکستان سے کیئے گئے وعدوں کی پاسداری نہیں کرتے اور علاقے میں اپنی بادشاہت قائم کرکے انتظامی افسران کو مراعات و خاکی لفافے دیکر عوام کو بری طرح استحصال کیا جا رہا ہے جس پر مزید خاموش نہیں رہ سکتے اور کہا کہ سوشل سیکٹر میں عوام کیلئے فلاحی کام ،صحت ، تعلیم و دیگر شعبوں میں اصلاحات لانے کے جھوٹے دعوے زمینی حقائق کے برعکس ہیں اربوں روپے کی آمدن دینے والے علاقے میں اب بھی عوام گدھوں کے ذریعے پانی لانے پر مجبور ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عرصے سے علاقے میں پولیو مکاؤ مہم کا حامی رہا ہوں لیکن پولیو مہم کے دوران بچوں کو پلائے جانیوالے قطروں کیلئے چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام موجود نہیں ، پولیو ٹیموں میں شامل اکثر ورکرز ناتجربہ کار و نااہل ہیں جن کا علاقے میں مہم کے دوران عوام سے رویہ ٹھیک نہیں ہوتا اس وجہ سے آئے روز نت نئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں انہوں نے گذشتہ دنوں خواتین پولیو ورکرز سے بد تمیزی کے الزام میں تین ایم پی او کے تحت گرفتار سرکاری سکول کے معلم زاہد عثمان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری بلا جواز ہے انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم پر لاکھوں روپے خرچ کیئے جاتے ہیں جن کو کوئی ریکارڈ موجود نہیں ، عوامی حلقوں میں بچے کو پلائے جانیوالے پولیو کے قطروں کے بارے میں ابہام بڑھ رہا ہے اور کہا کہ زیادہ پیسے ملنے کی وجہ سے انتظامی افسران نے تمام تر توجہ پولیو پروگرام پر مرکوز کر رکھی ہے عوام کو درپیش مسائل کا پوچھنے والا کوئی نہیں نازک مزاج پولیو ورکرز سے اپنے آپ کو سمجھنے کیلئے کہی گئی بات کے پاداش میں تین ایم پی کے تحت گرفتاری ہوتی ہے انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر پولیو مہم کے حوالے سے ابہام دور کرنے سمیت ضلعی انتظامیہ اورکمپنیوں نے قبلہ درست نہ کیا تو پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری رکھتے ہوئے عوام کو بھی سڑکوں پر لائینگے ۔