کشمیر کی آزادی میں قبائل کی قربانیاں اظہر من الشمس ہیں ،ملک ریاض

کشمیر کی آزادی میں قبائل کی قربانیاں اظہر من الشمس ہیں ،ملک ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )انڈیا کو سبق سکھا نے کیلئے قبائل کافی ہیں۔ ملک ریاض ان خیالات کا اظہار یوتھ وونگ باجوڑ کے صدر ملک ریاض نے پاک فوج کے حق اور ہندوستان کے جارحیت کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ کشمیر کی آذادی میں قبائل کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے گئے ہیں ہندوستانی فوج کیساتھ لڑنے کیلئے قبائل تیار ہیں پاکستان پر حملہ کرنے و الے مودی سرکار کے اعلان کے بعد ہزاروں ہندوستانی فوج کی چھٹیاں لینا اُن کی بذدلی کا ثبوت ہے کشمیر ی نہتے مسلمانوں پر ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارتی افواج پاکستان کیساتھ جنگ کا شوشہ چھوڑا ہے اُنہوں نے مودی سرکار کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح قبائل نے ماضی میں بھارتی ہٹ دھرمی اور جنگی جنون پر پہلے بھی کشمیر پر پاکستانی جھنڈا لہرایا تھا اس طرح آج بھی یہ قبائل دہلی پر پاکستانی پرچم لہرا دینگے پی ٹی آئی تحصیل خار کے صدر عبد الحق یار نے کہا کہ قبائل پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھارت جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا پارٹی کے دیگر عہدیداروں محمد ابراہیم، نصراللہ، شکیل احمد بلور ، جمیل ہاشمی، عطاء اللہ، جاوید خان ، نصر اللہ حارث و دیگر نے کہا کہ بھارتی فوج بذدل اور ڈر پوک ہیں کلمہ توحید سے سر شار پاکستانی قوم یک جان ہوکر ہر قسم کے اندرونی و بیرونی سازشوں کے خلاف پاک فوج کیساتھ ہر محاذ پر کھڑی رہیگی کشمیر کی آذادی میں قبائل کا خون شامل ہیں ہم قبائل اپنے آبا و اجداد کے نقش و قدم پر چل کشمیر سمیت مُلک کے چپے چپے کی حفاظت کر ینگے ریلی کے شرکاء گاڑیوں میں ایجنسی کے کونے کونے سے قافلوں کی شکل میں آئے جنہوں نے باجوڑ پریس کلب سے خار چوک تک واک کا اہتمام بھی کیا اُنہوں نے پاک فوج کی حمایت اور ہندو ستان فوج کے خلاف نعرہ بازی کی مظاہرین نے کتبے ، بینرز اور پلے کارڈز بھی اُٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر بنے گا پاکستان، مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے، ہم کشمیری عوام کیساتھ ہیں جیسے نعرے درج تھے۔