تخت بھائی ،نادرا آفس باہر منتقل کرنے کیخلاف احتجاج کی دھمکی

تخت بھائی ،نادرا آفس باہر منتقل کرنے کیخلاف احتجاج کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی(نامہ نگار)تخت بھائی کے تاجر برادری اور ناظمین نادراآفس کی شہر سے باہر منتقلی کے خلاف ڈٹ گئے اور دھمکی دی ہے کہ اگر نادراآفس زبردستی شہر سے باہر منتقل کر نے کی کوشش کی گئی تو قانون اپنے ہاتھوں میں لینے پر مجبور ہو جائینگے ۔میڈیا کلب تخت بھائی میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے مر کزی انجمن تاجران تخت بھائی کے صدر حاجی محمد طارق خان ، تحصیل کونسل میں اپو زیشن لیڈر حاجی معزاللہ خان مہمند ، تنظیم تا جرا ن کے جنر ل سیکر ٹر ی حا جی شیر قیوم مست خیل ،ناظمین عبدالستار خان ، حا جی عمرا خان ٹھیکیدار ،جاویدٹھیکیدار ، اقبال صافی ، خانزادہ منے ، شاہد خان اور دیگر نے کہا کہ تخت بھائی شہر تحصیل صدر مقام ہے جہاں تمام اداروں کے دفاتر واقع ہیں لیکن چند مفاد پرست عناصر نادرا آفس تخت بھائی شہر سے باہر منتقل کر نے کی سازش کر رہے ہیں جو کسی صورت کا میاب نہیں ہو نے دینگے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں نادرا آفس کیلئے کئی متبادل محفوط جگہیں مو جود ہیں تاہم مفاد پرست عناصر اور نادرا آفس کے دفتر شہر سے باہر منتقل کر نے پر تلے ہوئے ہیں جس سے عوام خصوصا خواتین کو شدید مشکلات درپیش ہو نگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بار بار مطالبے کے باو جود گزشتہ روز چوری چھپے نادرا اہلکاروں نے شہر سے باہر جلالہ دفتر کا سامان منتقل کر نے کی کوشش کی جسے عوامی نما ئندو ں نے ناکام بنادیا ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر عوامی خواہشات کے خلاف اقدام اٹھانے کی کوشش کی گئی تو تاجر برادری اور منتخب نمائندے راست اقدام اٹھاکر قا نون ہاتھ میں لینے پر مجبور ہو جائینگے۔