محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے سول سیکرٹریٹ میں مرکزی کنٹرول روم قائم

محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے سول سیکرٹریٹ میں ...

  

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )محکمہ داخلہ نے سول سیکرٹریٹ میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور ہوم سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی سربراہی میں کنٹرول روم کام کرے گا۔ کنٹرول روم تمام اضلاع کے ڈی سی او اور ڈی پی او کے ساتھ کوارڈی نیشن کرے گا۔ یہ کنٹرول روم محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات، فوج اور رینجرز کے ساتھ کوآرڈی نیشن اور دیگر انتظامات کی نگرانی کرے گا۔نویں اور دسویں محرم کو پنجاب حکومت کے اعلیٰ حکام اس کنٹرول روم کا دورہ کریں گے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -