پارا چنار میں سکول داخلہ مہم کے سلسلہ میں بچوں کا واک
پاراچنار( نمائندہ پاکستان)فاٹا کے تعلیمی اداروں میں سوفی صدداخلہ مہم کے سلسلے میں پاراچنار میں سکولوں کے بچوں نے واک کیا اور تعلیم عام کرو کے نعرے لگائے۔پاکستان رورل ڈویلپمنٹ پروگرام کے زیر اہتمام فاٹا کے تعلیمی اداروں میں سو فی صد مہم یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے پاراچنار میں مختلف سکولوں کے بچوں اور بچیوں نے داخلہ مہم کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا واک کے شرکاء گورنر ہاوس پاراچنار سے روانہ ہوئے اور مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے تعلیم عام کرو کے نعرے لگائے ، طلبہ نے تعلیم اور داخلہ مہم کے حوالے سے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس سے قبل گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل پولیٹکل ایجنٹ نصراللہ خان ، پولیٹکل افیسر پاراچنار شاہد علی خان ، پراجیکٹ منیجر اصغر علی ، کوارڈینیٹر شبیرساجدی ، ایجوکیشن آفیسر حبیب اللہ نے تعلیم کی اہمیت اور فاٹامیں تعلیم کی ضرورت کا احساس کرتے ہوئے داخلہ مہم شروع کیا گیا ہے اور سو فی صد بچوں کے سکولوں میں داخلہ دلوانے تک مہم جاری رکھا جائیگا۔