ڈیرہ میں مکمل فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہے ،ڈاکٹر اختر نذیر وڑائچ

ڈیرہ میں مکمل فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہے ،ڈاکٹر اختر نذیر وڑائچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر اختر نذیر وڑائچ نے کہا کہ ڈیرہ میں مکمل فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہے، بدقسمت سے شر پسندوں نے یہاں کے امن کو سبوتاز کیا ۔ علاقے میں ترقی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے سی پیک منصوبے پر کام شروع ہوچکا ہے علاقے کا مستقبل شاندار ہے ۔پاک فوج کی طرف سے قیام امن کیلئے تعاون پر اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئر محمد عاطف منشاء کے شکر گزار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ میں محرم الحرام کے بارے میں شعیہ سنی اکابرین ، منتخب نمائندوں اور تاجران پر مشتمل اجلاس سے کیا اجلاس میں پاک فوج کی طرف سے کرنل وقار ،صوبائی وزیر زراعت خیبر پختونخواہ سردار اکرام خان گنڈہ پور ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ معتصم باللہ شاہ ،تحصیل ناظم سردار عمر امین خان گنڈ ہ پور ،ڈی پی اویاسر آفریدی ،اسسٹنٹ کمشنر زاہد پرویز وڑائچ ، ٹی ایم او عمر خان کنڈی،تحصیلدار پروآ و ڈیرہ شوکت اقبال و دیگر شریک تھے ۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری ٹو کمشنر منصور ویہا نے سرانجام دئیے ۔ اجلاس سے علامہ رمضان توقیر ، سابق ایم پی اے عبدالحلیم قصوریہ ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ اختر علی ، ایوان زراعت کے صدر حاجی عبدالرشید دھپ ،تحصیل ناظم پروآ سردار امتیاز بلوچ ، مولانا حماد اللہ فاروق ،حاجی اللہ بخش سپل ،سید تحسین علمدار شاہ ،ڈاکٹر عبداللہ ظفری اور سہیل اعظمی سمیت دیگر نے خطاب کیا اور محرم الحرام کے حوالے سے اپنے مسائل اور مختلف تجاویز دئیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ ڈیرہ میں شیعہ سنی پیار محبت سے زندگی بسر کررہے ہیں ۔ گومل زام ڈیم نہر پر کام مکمل ہوچکا ہے ۔ جس سے ضلع ٹانک اور تحصیل کلاچی میں سبز انقلاب آئے گا ۔دشمن کی سرگرمیوں پر ہمیں ہوشیار رہنا ہے ۔آپس کے معمولی اختلافات کو بھلاکر ضلع کی ترقی کیلئے امن کے قیام کو یقینی بنانا ہے ۔ اہل تشیع ، اہل سنت،عمائدین علاقہ تاجران اور میڈیا محرم میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔2009کے امن معاہدہ پر عمل کیا جائے گا نیشنل ایکشن پلان کے تحت اسلحہ کی نمائش ، لاؤڈ سپیکر کے استعمال وغیر ہ پر پابندی ہوگی ۔کشمیر کے مسئلہ پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ معتصم باللہ شاہ نے کہا کہ اسلام صبر ،برداشت اور امن کا درس دیتا ہے ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ ہم پیار محبت سے محرم الحرام کے آیام کو پر امن انداز میں گزاریں ۔ہم سب مسلمان ہیں اورایک کشتی کے سوار ہیں ہم نے اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کو متحد ہوکر پیغام دینا ہے کہ ہم سب متحد ہیں ہم میں کوئی اختلاف نہیں ۔ تحصیل ناظم عمرا مین خان گنڈہ پور نے کہا کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نے محرم کے میہنے میں سٹریٹ لائٹس اور صفائی سمیت دیگر انتظامات مکمل کرلیے ہیں ۔ٹی ایم اے سٹاف 24گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہوگا ۔