محرم الحرام امن اوربھائی چارے کا درس دیتا ہے ،یاسر آفریدی

محرم الحرام امن اوربھائی چارے کا درس دیتا ہے ،یاسر آفریدی

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈی پی او لیفٹینٹ کمانڈر (ر)یاسر آفریدی نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں بھائی چارے،امن اور محبت کا درس دیتا ہے ۔ محرم کے مہینے میں پولیس نے سیکورٹی پلان تیار کرلیا ہے ۔کسی کو شر پسندی کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کیلئے سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ شیعہ سنی اکابرین ،منتخب نمائندوں اور تاجران کے مشترکہ اجلاس سے کیا ۔ اجلاس میں کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر نذیر اختر ، پاک فوج کے کرنل وقار ،ڈپٹی کمشنر معتصم باللہ شاہ سمیت دیگر شریک تھے ۔ ڈی پی او یاسر آفریدی نے کہا کہ دشمن مسلمانوں میں نفاق ڈالنا چاہتا ہے جو اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا ہم سب متحد ہیں ہمیں اپنی نسلوں کو اسلام کا درس دینا ہے تیسرا ہاتھ ہمیں لڑانے کی کوشش کررہا ہے لوگ آپس میں اندرونی اختلافات کا شکار نہ ہوں میڈیا قیام امن کیلئے پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کرے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -