سابق وزیر اعلیٰ حیدر ہوتی 3اکتوبر کو جلسہ سے خطاب کرینگے
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواامیرحیدرخان ہوتی تین اکتوبرکوتھانہ مالاکنڈایجنسی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے راہنماانعام خان اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہونے اورعوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شامل ہونے کااعلان کریں گے اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی مالاکنڈکے کارکنوں نے تمام ترانتظامات مکمل کرلی ہے ۔