ورکرز ویلفیئر کے ملازمین کی جدوجہد رنگ لے آئی ،پیر گل علی شاہ

ورکرز ویلفیئر کے ملازمین کی جدوجہد رنگ لے آئی ،پیر گل علی شاہ

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ ) پشاور ہائی کورٹ نے 1992 کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرکے غریب ملازمین کے دل جیت لئے ہیں۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز ویلفےئر ورکررز یونین کے طویل جدو جہد کے نتیجے میں ملازمین کو اعلی عدلیہ کے ذریعے حق دیا گیا ۔ پیر گل علی شاہ ۔ تفصیلات کے مطابق پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز ویلفےئر یونین صوبہ خیبر پختونخوا کا اجلاس زیر صدارت صدر پیر گل علی شاہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونین کے دیگر عہدیداروں چےئرمین محمد یوسف خان خان مہمند ، سر پر ست اعلی ملک محمد عالم ، جنرل سیکرٹری سبحان علی خان ، سینئر نائب صدر فلک ناز عمر زئی ، نائب صدر ہدایت الرحمان اور فنانس سیکرٹری حضرت حسین آف مر دان نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صدر پیر گل علی شاہ نے پشاور ہا ئی کورٹ کے تاریخی فیصلے کو سراہا جس میں عدالت نے 1992کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ا نہوں نے کہا کہ اعلی عدلیہ کے فیصلے سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ یونین کے طویل جدو جہد کے نتیجے میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرکے ان کو اپنا حق دیا گیاہے اور انشاء دوسرے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے بھی بھر پور محنت اور جدو جہد کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -