ضلع بھر میں محرم جلوس روٹس سے وال چاکنگ مٹانے،قابل اعتراض پوسٹرز ہٹانے، تجاوزات خاتمے کے احکامات جاری

ضلع بھر میں محرم جلوس روٹس سے وال چاکنگ مٹانے،قابل اعتراض پوسٹرز ہٹانے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبرنگار)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان نے ضلع بھر میں محرم الحرام کے جلوس روٹس سے وال چاکنگ مٹانے،قابل اعتراض پوسٹر ہٹانے اور تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ذرائع کے مطابق ضلعی حکومت کے تمام ٹاؤن میونسپل آفیسروں کو جاری کی گئی ہدایات میں کیا (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
گیا ہے کہ ضلع بھر میں اپنی اپنی حدود میں جلوس روٹس اور بارگاہوں کے اردگرد قابل اعتراض پوسٹروں،وال چاکنگ،نعروں اور تجاوزات کا فوری طور پر خاتمہ یقینی بنایاجائے اور اس ضمن میں سپیشل سکواڈ تشکیل دئیے جائیں اور سکواڈ کی روزانہ کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
جلوس روٹس کی وال چاکنگ