مسعود صلاح الدین ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر

مسعود صلاح الدین ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سٹاف رپورٹر ) انجینئر مسعود صلاح الدین کو چیف ایگزیکٹو میپکومقرر کر دیا گیا‘ذرائع کے مطابق وزارت پانی وبجلی نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے جنر منیجر آپریشنز انجینئر مسعود صلاح الدین کو ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو تعینات کر دیا ہے ‘وہ کل(بقیہ نمبر4صفحہ12پر )
بروز سوموار ملتان پہنچ کر چارج سنبھالیں گے ‘اس سے قبل نئے چیف ایگزیکٹو میپکو کی تقرری کے لئے اسلام آباد میں 6امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے ‘ایم ڈی پیپکو عمررسول بھی انٹرویو پینل میں شامل تھے ‘ملتان سے میپکو کے چیف انجینئر ز محمود خان اور شاہد محمود چوہان انٹرویو میں شامل ہوئے ‘ دیگر امیدوار مختلف کمپنیوں کے سینئر افسران تھے ‘ واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئر فضل اللہ درانی عید الاضحی کے دوسرے روز14ستمبر کو ریٹائر ہو گئے تھے ‘اس پر نئے چیف ایگزیکٹو کی تقرری کی گئی نہ ہی کسی سینئر افسر کو عارضی چارج دیا گیا ‘17روز گزرنے کے باوجود انجینئر فضل اللہ درانی بغیر کسی نوٹیفکیشن کے وزارت پانی و بجلی کی ایک اہم شخصیت کی زبانی اجازت پر چیف ایگزیکٹو میپکو کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو