جانوروں کی آلائشوں کے گھی بنانے کے مقدمہ میں ملوث 15 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور‘ 11 کو ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم

جانوروں کی آلائشوں کے گھی بنانے کے مقدمہ میں ملوث 15 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے جانوروں کی آلائشوں سے گھی بنانے کے مقدمہ میں ملوث 16 ملزموں کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ مظفرآباد اور تھا نہ دہلی گیٹ کے مطابق ضلعی حکومت کی ٹاسک فورس نے انڈسٹریل اسٹیٹ اور (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
چونگی نمبر 14 کے علاقہ میں چھاپہ مارکر جانوروں کی آلائشوں سے گھی تیار کرنے والی 2 فیکٹریوں سے بھاری مقدار میں جانوروں کی باقیات اور ہڈیاں برآمد کیں جبکہ تیار گھی بھی قبضے میں لیا گیا ہے اس طرح موقع سے 16 ملزموں غلام سرور،ریاض حسین ،عدنان علی ،خلیل احمد،محمد جمیل ،سجاد،محمد سردار،زین العابدین،افتخارعلی اور عدنان سمیت دیگر کو گرفتارکیا گیا ہے جن سے برآمدگی ہونی باقی ہے اس لئے ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظورکیا جائے۔اس موقع پر ملزموں کی جانب سے دلائل دئیے گئے کہ انھیں غلط طورپر مقدمہ میں ملوث کیا گیاہے کیونکہ وہ گھی نہیں تیارکرتے ہیں اور مرغیوں کیلئے خوراک بناتے ہیں جبکہ درخواست گذار غریب ملازم ہیں اور انھیں رہاکرنے کا حکم دیا جائے۔